ما ہ رجب کی عظمت
قیامت میں جب تمام مہینے بندوں کے نیک و بد اعمال بتائیں گے تو رجب فقط نیکیاں بتا کر خاموش ہو رہے گا اس سے پو چھا جائے گا کیا تجھ میں بندوں نے گناہ نہیں کىے وہ کہے گا الٰہی تو خود جانتا ہے ہے مگر مجھے شرم آتی ہے کہ تیرے بندوں کی برائیاں بیان کروں۔
رجب کے روزے
اس مہینہ میں جو کوئی اىک روزہ رکھے گا اسے اىک مہینہ کے روزوں کا ثواب ملے گا اور دو ہزار نیکیاں اس کے نام میں لکھی جائیں گی اور دو ہزار برائیاں مٹائی جائىں گی۔ حدیث میں ہے جس نے رجب میں اىک روزہ رکھا وہ اﷲ کی بڑی خوشنودی کا مستوجب ہوا اور دو روزے رکھنے کا ثواب بیان سے باہر ہے اور تین روزے رکھنے والے کےلئے دوذخ کے درمیان اﷲ اىک خندق بنا دے گا جس کا طول ستر ہزار برس کا ہوگا اور چار روزے رکھنے والے کو اﷲ تعالیٰ جنون، جزام، برص، فتنے دجال، عذاب قبر سے بچائے گااور پانچ روزے رکھنے والی کی نیکی کا پلہ بھاری ہوگا اور سات روزے رکھنے والے پر دوذخ کا دروازہ بند کر دیا جائے گا اور آٹھ روزے رکھنے والے کےلئے جنت آٹھوں دروازے کھولے جائىں گے اوراسے اختیار دیا جائے گا کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے اور نو (9)روزے رکھنے والا قبر سے کلمہ پڑھتا ہوا اٹھے گا اورسیدھا جنت میں بغیرروک ٹوک کے جاوے گا اور جس نے دس روزے ر کھے اﷲ اس کو دوسبز بازدورے گا جس میں موتی اور یاقوت جڑے ہوں گے ان کے ذرىعہ سے وہ پل صراط پر سے بجلی کی طرح گزرے گا اور گیارہ روزے رکھنے والے قیامت میں سب سے افضل ہو گا اور جس نے بارہ روزے رکھے وہ گیارہ روزے رکھنے والے سے افضل ہو گا۔ اورتیرہ روزے رکھنے والا عرش کے ساىہ میں ہوگا اور چودہ روزے رکھنے والے کو مقام آمنین پر جگہ ملے گی اوراس کو امن کی خوشخبری دی جائے گی اور حدیث میں ہے کہ تمام رجب کے روزے رکھنے والا اگر اس سال مرے تو شہىد مر ے گا۔
ماہ رجب کی نہر
حدیث میں ہے کہ ان فی الجنة نھرا یقال لہ رجب ماءھا اشدبیا ضافمن صام يو ما من رجب سقاہ اﷲ من ذالک النھر(جنت میں اىک نہر ہے جس کانام رجب ہے اس کاپانی نہایت سفید ہے جس نے رجب میں اىک روزہ بھی رکھا ہے وہ اس کا پانی پىئے گا) رجب کی پہلی رات کو اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے ىہ مہینہ میر ا ہے اور بندے بھی میرے ہیں اور رحمت بھی میری ہىں میں پکارنے والے کے پکار سنونگا مانگنے والے کو دوں گا۔ مغفرت چاہنے والے کو بخشو ں گا۔میری رحمت وسیع ہے اور میں ارحم الرحمین ہوں جو کوئی پہلی شب رجب کو بیس رکعتیں دس سلام سے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد فاتحہ سورہ کافرون اىک بار اور سورہ اخلاص اىک بار پڑھے تو اﷲ اسے اور اس کے مال واسباب کو سال کی تمام آفتوں سے بچا تا ہے اور وہ قبرکے عذاب سے محفوظ رہے گا پل صراط پر بجلی کی طرح گزرے گا اور جوکوئی پہلی تاریخ روزہ رکھے اور نماز مغرب کے بعد دو رکعت پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی اور سورہ اخلاص اور فلق اىک اىک مرتبہ پڑھے ساٹھ برس کی عبادت کاثواب پاتا ہے اور سال آئندہ تک اسی ہزار فرشتے اس کے لئے بخشش مانگیں گے۔
ماہ رجب کا غسل
جس نے رجب کے اول ، وسط اورآخر میں غسل کیا تو گناہوں سے یوں پاک ہوتا ہے جیسے آج ہی پیدا ہوا ہے اور جس نے ہر غسل کے بعد دو رکعات پڑھیں اور ر کعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کافرون اىک بار اور اخلاص تین بار پڑھی تو اﷲ ہر رکعت کے بدلے میں اس کےلئے جنت میں قصر بنائے گا اور ہ قصر میں اىک چیز ایسی نادر ہو گی جو نہ آنکھوں سے دےکھی اور نہ کانوں اورنہ دل میں گزری ہوگی۔
فرشتے کی ندا
حدیث میں ہے کہ جو شخص رجب کی ہر رات میں چار رکعتیں اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سا ت مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو رجب تمام ہونے پر اىک فرشتہ اس کو ندا کرتا ہے اے اﷲ کے دوست تجھے اﷲ نے بخشش دیا اور تجھے ہر رکعت کے بدلے میں حج اور عمرہ کا ثواب دیا ہے۔
قبولیت دعا
حدیث میں ہے کہ جو شخص رجب کی پہلی رات کو جوشخص رجب کی پہلی رات کو دو رکعات پڑھے رکعت اول میں سورہ فاتحہ کے بعد اىک بار الم نشرح اور تین بار سورہ اخلاص اور رکعت ثانی میں سورہ فاتحہ کے بعد اىک بار الم نشرح اور اىک بار قل اعوذ برب الفلق اور اىک بار قل اعوذ برب الناس اور سلام کے بعد تیس بار لا الہ الا ﷲ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر پڑھ کر دعا مانگے تو قبول ہو گی۔
مراد پوری ہو گی
حدیث میں ہے جو شخص رجب کے ہر جمعہ کو عصر سے پہلے اس طر ح پڑھے چاررکعت ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد آیت الکرسی سات بار اور سورة اخلاص پانچ بار پڑھے اور سلام کے بعد پچیس مرتبہ لا حول ولاقوة الا باﷲ العلی العظيم الکبیر المتعال اوراستغفرا اﷲ الذی لاالہ الا ہو الحی القیوم غفار الذنوب ستار العیوب وعلام الغیوب واتوب اليہ سو مرتبہ پڑھے گا تو اس کی مرد پوری ہوگی اور سو حج اور سو عمرہ اور سو بردہ آزاد کرنے کاثواب پائے گا۔